سراج الحق کے بیانات – Siraj Ul Haq Statements

 

 

امیر جماعت اسلامی پاکستان کے کچھ اخباری بیانات کی ایک جھلک ، جن میں اشتراکی پیرایہ دکھائی دیتا ہے

۲۱ جنوری “امیر امیر تر ہو رہا ہے اور غریب غریب تر ، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کو روکنا ہو گا “

۹ جنوری “جماعت اسلامی ایک ترقی پسند جمہوری جماعت ہے، جماعت اسلامی پاکستان کو ایک فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاھتی ہے جس میں قانون کی حکمرانی ، عدل و انصاف اور غریبوں کیلیے تعلیم صحت اور گھر کے ساتھ عزت اور وقار موجود ہو “

۱۳  فروری”  موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے عوام کو غربت کے گڑھے میں دھکیل دیا ہے “

 امیر جماعت کے درج بالا  بیانات کو مولانا  مودودی کے  مندرجہ ذیل زریں خیالات کی روشنی میں دیکھیں

(تحریک آزادی ہند اور مسلمان حصہ اوّل)

کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عربوں کو یہ لالچ دیا کہ میں تم کو زمین کی حکومت دلواؤں گا ؟ رزق کے خزانے دلواؤں گا ؟ دشمنوں پر فتح اور غلبہ بخشوں گا؟ بیرونی غاصبوں کو نکال باہر کروں گا اور عرب کو ایک طاقتور سلطنت بنا دوں گا ؟ تمہاری تجارت اور صنعت و حرفت کو ترقی دوں گا؟ تمہارے وسائلِ معیشت بڑھاؤں گا اور تمہیں ایک ترقی یافتہ اور غالب قوم بنا کر چھوڑوں گا؟

ظاہر ہے ایسا کوئی لالچ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں دلایا تھا – پھر کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیروں کے مقابلہ میں غریبوں کی ، سرمایہ کاروں کے مقابلے میں مزدوروں اور کاشت کاروں کی حمایت کا بیڑا اٹھایا تھا؟ سیرت گواہ ہے کہ یہ چیز بھی نہ تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *