Rejecting Freedom and Progress  ویب سائٹ  ایک ایسے تھنک ٹینک کی کاوش ہے جو تمام دینی مسالک

کے علماء اور مغربی علوم کے ماہرین پر مشتمل ہے۔اس تھنک ٹینک کا مقصد علماء اسلام کو اسلامی اجتماعیتوں کی

قیادت کو سرمایہ دارانہ نظام زندگی کی اقدار اور نظریات سے آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ آج کے اس چیلنج کے خلاف بند باندھ

سکیں اور اس پر اسلامی حکم لگا سکیں۔ ہم نے چونکہ مغرب (سرمایہ دارانہ علوم) کو خود انکے مراکز سے سیکھا ہے

اس لئے ہم اس کے رموز سے واقف ہیں لہذا ہم اس واقفیت کو آپ تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ آپ امت کو اس جاہلیت

خالصہ سے بچا سکیں اوراسلام کا احیاء خالص اسلامی علمیت کی بنیاد پر کرسکیں۔ہم دراصل فرعون کے درباری ہیں

اور دربار کے قریب رہنے کی وجہ سے اس کے اندر کا حال جانتے ہیں جو علماء کرام اور قائدین اسلام تک پہنچانا چاہتے ہیں

تاکہ وہ فرعون کے اسن نظام وتہذیب کے خلاف مربوط جدوجہد کرسکیں۔ یہ تھنک ٹینک پچھلے 25سال سے جاہلی علوم

(مغربی سرمایہ دارانہ علوم ) کی تنقید ورد کا کام کررہاہے

emailto:info@rejectingfreedomandprogress.com